Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں گاڑی سے سگریٹ کا ٹکڑا سڑک پر پھینکنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ

پانی کی خالی بوتل اور خالی کپ پھینکنے پر بھی جرمانہ کیا جائے گا ( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ ’گاڑی سے سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنا قابل سزا عمل ہے۔ اس پرایک ہزار درہم جرمانہ ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق پولیس نے بیان میں انتباہ کیا کہ ’جو افراد شاہراہوں سے گزرتے ہوئے یا پبلک پارکنگ میں گاڑی چلاتے ہوئے کھڑکیوں سے سگریٹ کے ٹکڑے، پلاسٹک بیگز، پانی کی خالی بوتلیں اور خالی کپ  باہر پھینکیں گے جرمانہ عائد کیا جائے گا‘۔
امارات میں ڈرائیوروں نے بتایا کہ’ ان دنوں پولیس ٹریفک اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لے رہی ہے اور ایک ہزار درہم جرمانہ کیا جارہا ہے۔ گاڑی کی کھڑکی سے سگریٹ کا ٹکڑا باہر پھینکنے پر چھ ٹریفک پوائنٹ بھی کاٹے جارہے ہیں‘۔
ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ’ گزشتہ برسوں کے دوران سیکڑوں ڈرائیوروں نے ڈرائیونگ کے دوران کچرا سڑکوں پر پھینکا یہ تہذیب کے منافی عمل ہے۔ اس پرسزا بھی ہے‘۔ 

شیئر: