Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’10 سال سے کم عمر بچوں کو فرنٹ سیٹ پر بٹھانا ٹریفک خلاف ورزی‘

بچوں کو پچھلی نشستوں پر سیٹ بیلٹ کے ساتھ بٹھایا جائے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک  نے کہا ہے کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیور کے برابر فرنٹ سیٹ پر بٹھانا خلاف ورزی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بٹھانا خطرناک ہوسکتا ہے۔ انہیں پچھلی نشستوں پر سیٹ بیلٹ کے ساتھ بٹھایا جائے۔
سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ سکول بسوں میں طلبہ کو اپنی مقرر کردہ جگہ پر بیٹھنا چاہئے۔ یہ اقدام ان کی اور دوسروں کی حفاظت وسلامتی کے لیے ہے۔
محکمہ ٹریفک نے مزید کہا کہ طلبہ کو سکول بس میں سوار ہوتے ہوئے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے اور اپنی نشست پر سکون سے رہنا سب کے لیے حفاظتی نکتہ نظر سے اہم ہے۔
محکمہ ٹریفک نے طلبہ سے کہا کہ وہ سکول بس میں سوار ہوتے ہوئے کئی چیزوں کا دھیان رکھیں جن میں سیٹ بیلٹ باندھنا، مقررہ جگہ پر بیٹھنا۔ اس کےعلاوہ  کھڑکی سے سر اور ہاتھ  باہر نہ نکالنا، جب تک بس مکمل طور پر نہ رکے اترنے کی کوشش نہ کرنا شامل ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا کہ اسی طرح سڑک عبور کرنے سے قبل یہ دھیان رکھا جائے کہ گاڑیاں نہ آرہی ہوں۔ اس سے ٹریفک حادثے اور مشکلات سے بچا جاسکتا ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: