Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،افغان سرحد جزوی طور پر کھول دی، سرتاج عزیز

اسلام آباد.. مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن ممکن نہیں۔افغانستان میں امن کے لئے ہمیشہ مخلصانہ کوششیں کیں لیکن تمام دہشت گرد حملوں کے تانے بانے افغانستان سے ملے۔ بدھ کو اسلام آباد میں سیمینارسے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے شروع کئے۔ افغان حکومت کو بھی داعش اور طالبان کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پاک، افغان سرحد جزوی طور پر کھول دی۔ پہلے مرحلے میں بیمار افغانیوں کو وطن واپس جانے کی اجازت دی گئی۔ایک سوال پر مشیر خارجہ نے کہا کہ پاک، ایران سرحد پر صرف دہشتگردوں کا مسئلہ نہیں دیگر مسائل بھی موجود ہیں۔ جیش العدل کے زیادہ تر لوگ ایران کے اندر پھیلے ہوئے ہیں۔ دہشت گرد افغان، ایران سرحد سے بھی داخل ہو سکتے ہیں ۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ ہندنے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کے معاملے پر درخواست دی ہے۔ ہندوستانی درخواست اور عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

 

شیئر: