Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے ذریعے فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کا طریقہ کار کیا ہے؟

مملکت میں وزٹ ویزے فیملی اور کمرشل بنیادوں پر جاری کیے جاتے ہیں ( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں ابشر پلیٹ فارم نے مقیم غیرملکیوں کے لیے فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ابشر انتظامیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مملکت میں موجود غیرملکی اپنی فیملی کے وزٹ ویزے میں آسانی سے توسیع کرا سکتے ہیں۔‘
ابشر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں ویزے میں توسیع کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’مقیم غیرملکی سب سے پہلے ابشر پلیٹ فارم پر جائیں۔ اس کے بعد فیملی کے افراد کے خانے سے خدمات کا انتخاب کریں۔ پھر فیملی کے وزٹ ویزے میں توسیع والا آپشن اختیار کیا جائے۔ آن لائن گھر بیٹھے تمام کام مکمل ہو جائے گا۔‘ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ورک ویزے پر مقیم غیرملکیوں کو اپنے اہل خانہ کو وزٹ ویزے پر بلانے کی سہولت دی گئی ہے۔ 
ایمیگریشن قانون کے مطابق وزٹ ویزے فیملی اور کمرشل بنیادوں پر جاری کیے جاتے ہیں۔ فیملی وزٹ ویزے کے لیے غیرملکی کارکن اپنی اہلیہ، بچوں، والدہ اور ساس کے لیے بآسانی ویزاجاری کرانے کا اہل ہوتا ہے۔

شیئر: