Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ کاجول نے اپنی سنہری رنگت کا حیرت انگیز راز بتا دیا

کاجول کو آخری مرتبہ بڑے پردے پر دسمبر 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سلام وینکی‘ میں دیکھا گیا تھا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ کی اداکارہ کاجول نے اپنی سنہری رنگت کا حیرت انگیز راز بالآخر بتا دیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق کاجول نے سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والے صارفین کو طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’ان کی رنگت وقت کے ساتھ ساتھ کیسے سنہری ہوئی ہے۔‘
جمعرات کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کاجول نے مزاحیہ انداز میں سٹوری لگائی جس میں وہ ماسک اور چشمے پہن کر بیٹھی ہوئی ہیں۔
کاجول لکھتی ہیں کہ ’ان سب لوگوں کے لیے جو مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میری رنگت سنہری کیسی ہوئی ہے، ہیش ٹیگ سن بلاکڈ۔
بالی وُڈ انڈسٹری میں کاجول پچھلے کئی دہائیوں سے ہر دل عزیز اداکارہ رہی ہیں۔ جہاں لوگ انہیں ان کی اداکاری کی وجہ سے پسند کرتے ہیں وہیں ان کی خوب صورتی نے بھی سب کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔
اپنی رنگت کے متعلق 2021 میں نیٹ فلکس سے بات کرتے ہوئے کاجول نے کہا تھا کہ ’اپنے آپ میں خوب صورتی کو دیکھنے کا زاویہ مجھے میری دادی نے چھوٹی عمر میں ہی سکھا دیا تھا۔ انہیں اپنے وقت کی خوب صورت خاتون کہا جاتا تھا۔ انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ میری ہلکی ترچھی نظریں ہی مجھے خوب صورت بناتی ہیں۔
دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی ثمرن نے مزید کہا ’مجھے غلط مت سمجھیں، میں اپنی جلد کی رنگت کے بارے میں بہت خود اعتمادی کا شکار تھی۔ ایسی بہت سی صفات تھیں جو میں نے اپنے ساتھ لگائی ہوئی تھیں جیسے پُرکشش، خوب صورت وغیرہ لیکن میں نے اپنے آپ کو کبھی خوب صورت نہیں سمجھا۔ مجھے خوب صورت ہونے میں بہت سا وقت لگ گیا۔

کاجول اور اجے دیوگن کی شادی 1999 میں ہوئی تھی۔ (انسٹاگرام سٹوری)

انٹرنیٹ پر کاجول کے علاوہ ان کی بیٹی نِیسا کو بھی رنگت کے باعث ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ماضی میں اداکارہ اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔
کاجول اور اجے دیوگن کی شادی 1999 میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی اور بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
کاجول کو آخری مرتبہ بڑے پردے پر دسمبر 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سلام وینکی‘ میں دیکھا گیا تھا جو کہ باکس آفس پر بری طرح فلاپ رہی تھی تاہم رواں سال ان کی پہلی او ٹی ٹی ویب سیریز ’دی گُڈ وائف‘ کے ذریعے وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔

شیئر: