Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹ فلکس کی سیریز ’کلاس‘ ٹرولنگ کی زد میں کیوں؟

کلاس کی مرکزی کاسٹ میں گرفتح پیرزادہ، پیوش کھاٹی اور انجلی شیوارامن شامل ہیں۔ (فوٹو: نیٹ فلکس)
نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی انڈین کرائم تھرلر ویب سیریز ’کلاس‘ اپنی ریلیز کے بعد ہی سے سوشل میڈیا پر بھرپور ٹرولنگ کی زد میں ہے۔
تین فروری کو ریلیز ہونے والی یہ ویب سیریز نیٹ فلکس ہی کی ہسپانوی سیریز ’ایلیٹ‘ کا ہندی ری میک ہے۔
اس سیریز کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا کے گرد گھومتی ہے جو ایک پوش سکول میں داخلہ حاصل کر لیتے ہیں، جہاں ان کے امیر طلبا کے ساتھ تنازعات شروع ہو جاتے ہیں جو سنگین صورتحال یعنی قتل تک پہنچ جاتے ہیں۔
کلاس کی مرکزی کاسٹ میں گرفتح پیرزادہ، پیوش کھاٹی اور انجلی شیوارامن شامل ہیں۔
سنہ 2018 میں ریلیز ہونے والی سپینش سیریز ’ایلیٹ‘ کی کہانی بھی بالکل ایسی ہی ہے جس میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا ایک پوش سکول میں داخلہ لیتے ہیں لیکن وہاں دو متضاد طبقات کے تنازعات خوفناک صورتحال کا رخ اختیار کر لیتے ہیں۔
’کلاس‘ کو ناقدین سمیت فلم بینوں کی بڑی تعداد نے ایلیٹ کا ناقص ری میک قرار دیا ہے جس کے باعث اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھرپور طنز و تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ادیتی نے ایک طنزیہ ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایلیٹ کی سستی کاپی کلاس بنا دی ہے نیٹ فلکس پر۔
ریری نامی ایک اکاؤںٹ نے لکھا کہ ’نیٹ فلکس پر کلاس بہت بیکار ہے اور مجھے بیکار چیزیں پسند ہیں۔
کایوکے نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’نیٹ فلکس کے سیزن ایلیٹ کی انڈین کاپی صرف پانچ منٹ ہی دیکھی ہے اور مجھے اس سے نفرت ہو رہی ہے۔
کُنال نے ہسپانوی سیریز کے انڈین ری میک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’نیٹ فلکس کی ویب سیریز کلاس اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کچھ چیزیں کبھی نہیں ہو سکتیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’پوری کہانی ہی احمقانہ ہے، میں صرف اس وجہ سے دیکھ رہا ہوں کہ یہ کامیڈی ہے۔ ایسی بیکار چیز دیکھنا مت بھولیے گا۔

شیئر: