Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کلاس‘: متوسط اور امیر طلبہ کے درمیان تنازعات کی کہانی

2004 میں امیتابھ بچن کی ریلیز ہونے والی فلم ’ہم کون ہیں‘ 2001 میں ریلیز ہونے والی سپینش فلم ’دی ادرز‘ کا ریمیک تھی۔(فوٹو: ٹوئٹر)
آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ایک اور ہندی ریمیک سیریز ریلیز ہونے کو تیار ہے۔
منگل کے روز نیٹ فلکس انڈیا پر نئی ویب سیریز ’کلاس‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جو کہ 2018 میں ریلیز ہونے والی سپینش سیریز ’ایلیٹ‘ کا ریمیک ہے۔
کلاس کے ٹریلر کے مطابق اس سیریز کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کے گرد گھومتی ہے جو ایک پوش سکول میں داخلہ حاصل کرتے ہیں جہاں ان کے امیر طلبا کے ساتھ تنازعات شروع ہو جاتے ہیں جو کہ سنگین صورتحال یعنی قتل تک پہنچ جاتے ہیں۔
اس سیریز کی مرکزی کاسٹ میں گرفتح پیرزادہ، پیوش کھاٹی اور انجلی شیوارامن شامل ہیں۔
سپینش سیریز ایلیٹ کی کہانی بھی بالکل ایسی ہی ہے جس میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا ایک پوش سکول میں داخلہ لیتے ہیں لیکن وہاں دو متضاد طبقات کے تنازعات خوفناک صورتحال کا رخ اختیار کر لیتے ہیں۔
یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ کسی سپینش مواد کا ہندی میں ریمیک کیا گیا ہو۔
 اس سے پہلے 2004 میں امیتابھ بچن کی ریلیز ہونے والی فلم ’ہم کون ہیں‘ 2001 میں ریلیز ہونے والی سپینش فلم ’دی ادرز‘ کا ریمیک تھی۔
اس کے علاوہ 2019 میں ریلیز ہونے والی بالی وُڈ فلم ’بدلہ‘ بھی 2016 میں ریلیز ہونے والی ہسپانوی فلم ’دی انویزیبل گیسٹ‘ کا ہندی رُوپ تھی۔
2010 میں ریتھک روشن اور ایشوریا رائے بچن کی فلم ’گزارش‘ بھی سپینش فلم ’دی سی انسائڈ‘ سے متاثر تھی۔
ایلیٹ کے ریمیک کلاس کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے بھی تبصرہ کیا جا رہا ہے۔
اینجلا تھامسن کہتی ہیں کہ ’کچھ ایسے شوز ہیں جن کا آپ ریمیک نہیں بنا سکتے اور یہ (ایلیٹ) ایسا شو ہے۔‘
https://twitter.com/angelathompson5/status/1615232531699273728
ٹوکسک نے ریمیک بنانے کے بارے میں لکھا کہ ’نہیں ایسی کون سی مجبوری تھی بھائی؟‘
https://twitter.com/reaIitysucksx/status/1615321543231537153
سہیل نے تبصرہ کیا کہ ’نہیں، براہ کرم ایلیٹ کو خراب نہ کریں۔‘
https://twitter.com/pratikxlucifer/status/1615320294440468481

شیئر: