Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے ہرا دیا

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے  ملتان سلطانز کو ایک رن سے ہرا دیا۔
 ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اس کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا۔
ملتان سلطانز کے شان مسعود 35 رنز بنا کر حسین طلعت کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، لیکن وہ شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد ڈیوڈ ملر بھی 25 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
آخری اوور میں کیرون پولارڈ رن آؤٹ ہوئے، جبکہ عثمان خان زمان خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اسامہ میر کوئی رن بنائے بغیر رن آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کے بولر حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی، زمان خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے فخر زمان اور طاہر بیگ نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن طاہر بیگ 32 رنز بنا کر عقیل حسین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی ففٹی سکور کی اور وہ 66 رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے۔
ان کے بعد شائے ہوپ 19 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حسین طلعت 20 رنز پر کیچ آؤٹ، جبکہ ڈیوڈ ویسے پانچ رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
ملتان سلطانز کے اسامہ میر اور احسان اللہ نے دو، دو، اور عقیل حسین اور شاہنواز دھانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز الیون
کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان، طاہر بیگ، ڈیوڈ ویسا اور سکندر رضا فائنل الیون کا حصہ تھے۔
دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت، شائے ہوپ، زمان خان، لیام ڈاسن اور کامران غلام  بھی فائنل الیون میں شامل تھے۔

ملتان سلطانز کے اسامہ میر اور احسان اللہ نے دو، دو حاصل کیں (فوٹو: اے ایف پی)

پی ڈی پی کلاس آف 22 کے طاہر بیگ نے پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کیا۔
ملتان سلطانز الیون
ملتان سلطانز الیون میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، اسامہ میر، ثمین گُل، شاہ نواز دھانی اور احسان اللہ شامل تھے۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی رنگارنگ تقریب ملتان سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔
چیمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے میچ سے قبل کرکٹ شائقین کو لائٹنگ کے شاندار مظاہرے اور میوزیکل شو سے محظوظ کیا گیا۔
تقریب میں پرفارم کرنے والے گلوکاروں میں ساحر علی بگا، آئمہ بیگ شے گل، فارس شفیع اور عاصم اظہرشامل تھے۔

شیئر: