Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الطاف حسین کے خلاف نیا ریڈ وارنٹ جاری ہوگا

اسلام آباد ...وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ متحدہ کے بانی الطاف حسین کے نئے ریڈ وارنٹ کے لئے کام جاری ہے جو بہت جلد مکمل ہوجائے گا۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ متحدہ بانی کے خلاف کچھ دستاویزات صوبوں سے لینی ہیں تاہم الطاف حسین کے خلاف 15 جون سے پہلے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری ہو جائے گا۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جانے والوں کے لئے این او سی کی شرط ختم کردی تاہم غیر ملکیوں کو این او سی لینا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیاکہ آج کے بعد کسی پاکستانی کاشناختی کارڈ بلاک نہیں ہوگا، پہلے نوٹس دیں گے۔عارضی طور پر ڈیڑھ لاکھ شناختی کارڈ بحال کئے جارہے ہیں۔

شیئر: