Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ جیت لیا

کراچی کنگز اب تک ایونٹ میں تین میچ کھیل چکی ہے اور تینوں ہی میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 118 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ 
 پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو اتبدائی تین میچز میں مسلسل شکستوں کے بعد اتوار کو پہلی کامیابی مل گئی۔
لاہور قلندرز کی جانب مرزا بیگ نے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان نے 15، کامران غلام 23 اور سکندر رضا نے 18 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عاکف جاوید نے چار، عامر یامین اور بین کٹنگ نے دو دو جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیج دیا۔
پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نمقصان پر 185 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
میتھیو ویڈ 36 ، حیدر علی 19 ، شعیب ملک 10 جبکہ بین کٹنگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
عماد وسیم 35 رنز اور عرفان خان نیازی 1 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، لیام ڈاسن ،زمان خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کی جگہ عاکف جاوید اور بین کٹنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
کراچی کنگز اب تک ایونٹ میں تین میچ کھیل چکی ہے اور تینوں ہی میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)

لاہور قلندرز نے اب تک ایک ہی میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے ہرایا تھا۔
سکواڈ
لاہور قلندرز: فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویزے، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان
کراچی کنگز: میتھیو ویڈ ، جیمز ونس، حیدر علی، شعیب ملک، عماد وسیم (کپتان)، عرفان خان نیازی، بین کٹنگ، محمد عامر، عمران طاہر، عامر یامین، عاکف جاوید

شیئر: