Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی ملاقات

مملکت کی انسانی ہمدردی اور ترقی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلیپو گرانڈی سے  ریاض انٹرنیشنل ہیومینٹرین فورم کے تیسرے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
مختلف ممالک میں انسانی ہمدردی اور امدادی کاموں میں تعاون کے حوالے سے مشترکہ کام کے پہلووں پر بھی بات چیت کی گئی اس سلسلے میں مملک کے نمایاں کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبدالمحسن بن خثیلہ بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل انتینو وٹورینو نے بھی ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دنیا بھر میں مملکت کی انسانی ہمدردی اور ترقی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ میں مدد کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: