Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے ذریعہ 15 لاکھ سے زیادہ معاملات کی انجام دہی

’شہریوں کے 63780 پاسپورٹ کا اجرا ہوا ہے، 6 لاکھ سے زیادہ اقامے تجدید ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والی ابشر پورٹل کے ذریعہ گزشتہ ماہ جنوری میں 15 لاکھ سے زیادہ معاملات انجام دیئے گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ابشر کے ذریعہ شہری اور مقیم غیرملکی مختلف سرکاری محکموں کے 350 سے زیادہ معاملات آن لائن انجام دے سکتے ہیں۔
ابشر انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ماہ  شہریوں کے 63780 پاسپورٹ کی تجدید و اجرا ہوا ہے، 6 لاکھ سے زیادہ اقامے تجدید ہوئے ہیں‘۔
’دو لاکھ سے زیادہ خروج و عودہ کے ویزوں کا اجرا ہوا ہے جبکہ 10 ہزار سے نقل کفالہ ہوئے ہیں‘۔
’محکمہ ٹریفک نے 82 ہزار لائسنس کی تجدید واجرا کی ہے جبکہ ایک لاکھ 52 ہزار ناکارہ گاڑیوں کو ریکارڈ سے خارج کیا ہے‘۔
 

شیئر: