Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون کے فرسٹ جنریشن سیٹ کی نیلامی

پہلے آئی فون کو 2007 میں ایپل کے بانی آنجہانی سٹیو جابز نے خود نمائش کے لیے پیش کیا تھا (فوٹو: اے پی)
امریکہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا پہلا آئی فون یعنی پہلی جنریشن کا ایک سیٹ نیلامی میں 63 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق پہلی مرتبہ آئی فون کی پہلی جنریشن کا کوئی فون اتنے مہنگے داموں فروخت ہوا ہے۔
اس سے قبل پچھلے برس اکتوبر میں لگنے والی بولی میں آئی فون کی پہلی جنریشن کا ایک فون تین ہزار ڈالر میں بھی فروخت ہوا تھا۔
ویب سائٹ ایل سی جی کی جانب سے یہ اس بولی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مختلف لوگوں کی جانب سے بولیاں لگائی گئیں۔
یہ فون امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی کیرن گرین نامی ایک کاسمیٹک ٹیٹو آرٹسٹ کی ملکیت تھا جنہیں یہ آئی فون تحفے میں ملا تھا، تاہم کسی کنٹریکٹ کے باعث وہ اس فون کو ڈبے سے نہیں نکال پائی تھیں۔
کیرن گرین نے اس آئی فون کو بیچنے کا سوچا جس میں وہ ناکام رہیں اور پھر جب انہیں یہ پتا چلا کہ آئی فون فرسٹ جنریشن 40 ہزار ڈالر تک میں بھی فروخت ہو سکتا ہے تو انہوں نے ایل ایس جی آکشنز سے اکتوبر میں رابطہ کیا۔
کیرن کے اس آئی فون کی پہلی بولی 2500 ڈالرز لگی جس کے بعد یہ بولی بڑھتے بڑھتے 63 ہزار تک پہنچ گئی۔
کیرن کا کہنا ہے کہ وہ حاصل ہونے والی رقم کو اپنے ٹیٹو سٹوڈیو کی ترقی کے لیے استعمال کریں گی۔
خیال رہے آئی فون کی پہلی جنریشن 2007  میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فون کو ایپل کے بانی آنجہانی سٹیو جابز نے خود نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔
آئی فون کے سب سے پہلے ماڈل کا ڈسپلے سائز 3.5 انچ جبکہ کیمرہ دو میگاپکسل تھا۔

شیئر: