Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے ہرا دیا

ملتان سلطانز نے ہدف کا تعاقب پر اعتماد طریقے سے کیا تاہم کراچی کنگز کے سپنرز نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے آٹھوین سیزن کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے ہرا دیا ہے۔
 
 کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے ہدف 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 17 ویں  اوورز میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 
سلطانز کی جانب سے شان مسعود 29 اور کپتان محمد رضوان 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ملتان سلطانز کے سات بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکے۔ 
ملتان سلطانز کی جانب سے تبریز شمسی اور شعیب ملک نے تین تین جبکہ عاکف جاوید اور عماد وسیم نے دو دو کھلاڑیو کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ملتان سلطانز نے ہدف کا تعاقب پر اعتماد طریقے سے کیا تاہم کراچی کنگز کے سپنرز نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔
پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے تبریز شمسی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 18 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اتوار کے روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے طیب طاہر اور میتھیو ویڈ کی عمدہ بیٹنگ کے بدولت مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔
پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کرنے والے دائیں ہاتھ کے بیٹر طیب طاہر نے 46 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
اُن کے ساتھ آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے 47 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔
 
کراچی کنگز حیدر علی کی جگہ طیب طاہر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔
 
طیب طاہر کے ساتھ اس میچ میں جنوبی افریقہ کے سپنر تبریز شمسی بھی اپنا ڈیبیو کر رہے تھے۔
 
ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے دو جبکہ انور علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کراچی کنگز 
 
ملتان سلطانز
 

شیئر: