Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی: زلزلے کے بعد ریسکیو آپریشن میں تاخیر پر صدر اردوغان نے معافی مانگ لی

ادیامین صوبے میں حکومت کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف کے کام میں تاخیر پر عوام میں اشتعال تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ترکیہ کے صر رجب طیب اردوغان نے  ملک میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کرنے میں تاخیر پر معافی مانگ لی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر اردوغان نے ریسکیو میں تاخیر پر معافی پیر کو زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے ادیامین کے دورے کے دوران مانگ لی۔
’زلزلے کے جھٹکوں کے تباہ کن اثرات اور خراب موسم کے باعث شروع کے کچھ دنوں میں ہم ادیامین میں اس طرح ریکسیو کام نہیں کرسکے جس طرح کرنا چاہیے تھا۔ اور اس کے لیے میں معافی مانگتا ہوں۔‘
6   فروری کے تباہ کن زلزلے میں ترکیہ 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ہزاروں افراد پڑوسی ملک شام میں بھی جان سے گئے۔
ادیامین صوبے میں حکومت کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف کے کام میں تاخیر پر عوام میں اشتعال تھا۔
ادیامین کے ایک رہائشی محمد یلدرم نے اس وقت اے ایف پی کو بتایا تھا کہ ’میں نے زلزلے کے دوسرے دن دوبجے تک کسی حکومتی اہلکار کو نہیں دیکھا۔‘
’کوئی حکومت نہیں، پولیس نہیں کوئی فوجی نہیں، شرم کریں آپ نے ہمیں اپنے حال پر چھوڑ دیا۔‘
زلزلے کے فوراً بعد بھی صدر اردوغان نے حکومت کی جانب سے زلزلے کو ہینڈل کرنے میں کمی کوتاہیوں کا اعتراف کر لیا تھا۔
 
 

شیئر: