Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی جلتی رہی سعودی شہری مہمانوں کو قہوہ پیش کرتا رہا

حادثے کے باوجود سخاوت اور مہمان نوازی کی نئی مثال قائم  کی ہے( فوٹو: سکرین شاٹ العربیہ)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شمالی سعودی عرب کے صحرا میں ایک گاڑی میں آگ لگی ہے اور اس کا مالک سعودی شہری اپنے مہمانوں کی میزبانی میں لگا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی شہری سیر کے لیے صحرائی علاقے میں موجود تھا۔ گاڑی میں کھانے پکانے کے دوران پریشر کوکر پھٹنے سے آگ لگی۔
وہاں موجود افراد گاڑی میں آگ لگنے پر سعودی شہری کی خیریت معلوم کرنے پہنچے تو اسے اپنی گاڑی جلنے سے زیادہ اچھی مہمان نوازی کی فکر تھی۔ وہ انہیں قہوہ پیش کرتا رہا۔
سوشل میڈیا کے صارفین اس بات پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں ایسے عالم میں جبکہ گاڑی میں آگ لگی ہے اسے پریشان ہونا چاہیے جبکہ وہ مہمان نوازی میں لگا رہا۔
گاڑی کے مالک نے حادثے کے باوجود سخاوت اور مہمان نوازی کی نئی مثال قائم  کی ہے۔

شیئر: