Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 2 مارچ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 266.11 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دو مارچ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 18.98 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 285.09 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 266.11 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعرات کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.96، اماراتی درہم 77.61، بحرینی دینار 756.10، عمانی ریال 740.52، کویتی دینار 928.57 اور قطری ریال کی قیمت 78.02 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 287 اور قیمت فروخت 289 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 72.25 اور قیمت فروخت 72.95 روپے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 74.5 اور قیمت فروخت 75.25 روپے رہی۔

شیئر: