Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ ایئرکی 4 ممالک کے لیے براہ راست پروازیں

نئے اسٹیشنز کے اضافہ سے مسافروں کوکافی سہولت ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودیہ ایئرلائن کی جانب سے چار نئے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کےلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نائجیریا میں کانو، چین میں بیجنگ ، برطانیہ  کے شہربرمنگھم اورجنوبی افرایقہ کے شہر جوہانسبرگ کے لیے پروازیں شروع کردی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق نئی پروازوں کی بدولت سیاح ، عازمین حج اورعمرہ زائرین کو مملکت آنے میں سہولت ہوگی جبکہ سعودی عرب سے مذکورہ ممالک کے لیے سیاحتی سفرمیں وسعت ہوگی ۔
السعودیہ کے ایگزیکیٹو چیئرمین ابراہیم الکشی نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کی کامیابی کے بعد چار نئے اسٹیشنز کے لیے پروازوں کا سلسلہ کامیابی کی جانب ایک اوراہم قدم ہے۔
السعودیہ کے ایک اورعہدیدار علی رجب نے کہا کہ نائیجیریا ، چین ، برطانیہ اورجنوبی افریقہ کے لیے براہ راست پروازوں سے مملکت آنے والوں کو سعودی عرب کی ثقافت دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔
السعودیہ کے ایک اورعہدیدار فہد حمید الدین نے کہا کہ 2030 تک سالانہ 100 ملین سیاحوں کا ہدف حاصل کرنے میں نئی پروازیں معاون بنیں گی ان کی وجہ سے سرمایہ کاری کے امکانات میں بھی اضافہ ہوگا۔

شیئر: