Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ: ٹریفک چالان کی ادائیگی پر خصوصی ڈسکاؤنٹ

چالان میں 50 فیصد کی رعایت کا سلسلہ 31 مارچ تک جاری رہے گا۔ فوٹو: ٹوئٹر
الشارجہ ٹریفک پولیس کی جانب سے مارچ 2023 کے دوران ٹریفک چالان کرنے پر 50 فیصد رعایت دینے کے فیصلے پرعمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ 
چالان پر دیے جانے والے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا سلسلہ 31 مارچ تک جاری رہے گا، اس دوران جو افراد چالان جمع کرائیں گے انہیں رعایت دی جائے گی۔ 
امارات الیوم کے مطابق کمشنری کی ایگزیکیٹو کونسل نے ٹریفک چالان کی ادائیگی میں رعایت دینے کا فیصلہ صادر کیا تھا جس پر یکم مارچ سے عمل درآمد ہوگا۔
الشارجہ ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر کرنل محمد علائی النقبی کا کہنا تھا کہ ٹریفک چالان پر دی جانے والی رعایت کا مقصد لوگوں کو جلد از جلد چالان کی رقم جمع کرانے کی ترغیب دینا ہے۔ 
کرنل النقبی کا مزید کہنا تھا کہ چالان پر رعایت 31 مارچ سے قبل دی جائے گی جن میں قدیم چالان بھی شامل ہیں۔  
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ چالان کی ادائیگی اور رعایت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے وزارت داخلہ نے ’ایم او آئی یو اے ای‘ کے نام سے ایپ بھی جاری کی ہے جبکہ کمرشل پلازوں میں قائم ٹریفک پولیس کے ذیلی دفاتر میں بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 

شیئر: