Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی آلات واشیا میں جعل سازی سنگین جرم

جعل سازی ثابت ہونے پر10 برس قید اور10 ملین ریال جرمانہ ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ طبی آلات اوراشیا میں جعل سازی کرنا سنگین جرم ہے جس پرقید اورجرمانے کی سزاہوگی۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے طبی آلات کی تیاری یا تجارت کے حوالے سے قواعد وضوابط واضح ہیں جن کی خلاف ورزی کرنے پرسخت سزا بھی مقرر ہے۔
طبی آلات میں جعل سازی کرنا یا انکی تیاری کے ملک کے نام میں تبدیلی کرنا یا طبی ضرورت کےلیے استعمال ہونے والے مواد میں ملاوٹ کرنا انکی پیکنگ کوتبدیل کرنا جرم ہے۔
پراسیکیوشن نے مزید کہا ہے کہ جعلی طبی آلات کی تجارت ثابت ہونے پر10 برس قید اور10 ملین ریال جرمانہ بھی عائد کیاجائے گا۔
ایسے ادارے کو جہاں خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی ہوقانون کے مطابق 180 دن کےلیے سیل کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی لائسنس بھی معطل کردیاجائے گا۔

شیئر: