Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی جعل سازی سنگین جرم ہے، ادارہ پراسیکیوشن

جعلی اشیا فروخت کرنے پر3 برس قید اور10 لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
پراسیکیوشن کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ تجارتی جعل سازی قابل سزا جرم ہے جس پر3 برس قید اور10 لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ پبلک پراسیکیوش نے ٹوئٹرپرتاجروں کو متنبہ کیا ہے کہ جعلی اشیا کی تجارت کرنا اورصارفین کو دھوکہ دینا قابل سزا جرم ہے۔
پراسیکیوشن کے ادارے کا مزید کہنا تھا کہ دھوکہ دہی اورجعل سازی میں ملوث افراد کوقید وجرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادارے کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی دھوکہ دہی میں شریک افراد بھی مجرم شمارکیے جائیں گے۔
واضح رہے بعض ناجائز منافع خور افراد جعلی اشیا کواصلی برانڈ کا کہتے ہوئے فروخت کرتے ہیں جس سے صارفین کو مالی خسارہ ہی نہیں بلکہ ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے

شیئر: