انڈین اداکار نواز الدین صدیقی اور ان کی ناراض اہلیہ کے درمیان تنازع گذشتہ کئی دنوں سے انڈین اور پاکستانی میڈیا میں خبروں میں گردش کر رہا ہے لیکن اپنی اہلیہ کے بیانات کے باوجود اداکار نے خاموشی کر رکھی تھی۔
تین دن قبل اداکار کی اہلیہ عالیہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ نواز الدین صدیقی کے گھر کے باہر کھڑی ہیں لیکن انہیں بنگلے کے اندر نہیں جانے دیا جا رہا۔
مزید پڑھیں
-
بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا وائٹ ہاؤس: ’اپن ہی صدر ہے‘Node ID: 664081
-
’ہڈی‘کا موشن پوسٹر: ’نواز الدین صدیقی یا ارچنا پُورن؟‘Node ID: 695196
-
شاہ رخ اور سلمان خان میں کیا فرق ہے، نواز الدین صدیقی نے بتا دیاNode ID: 725181
اس ویڈیو میں عالیہ کے ساتھ نواز الدین صدیقی کے دو بچوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
عالیہ کا اس ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’اتنا گر چکا ہے نواز میں اسے کبھی معاف نہیں کر سکتی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں بنگلے سے نکال دیا ہے اور کہا ہے کہ آپ لوگ اس بنگلے میں نہیں آ سکتے۔‘
پیر کو سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں نواز الدین صدیقی نے اپنی اہلیہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے میری خاموشی کی وجہ سے بُرا آدمی قرار دیا جا رہا ہے۔ میں اس لیے خاموش تھا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ سب تماشہ کہیں میرے چھوٹے بچے پڑھیں گے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’سوشل میڈیا پیلٹ فارمز، میڈیا اور کچھ لوگ میری کردار کشی سے لظف اندوز ہو رہے ہیں جس کی وجہ یکطرفہ ویڈیوز ہیں۔
نواز الدین صدیقی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’سب سے پہلے تو میں اور عالیہ کئی برسوں سے ساتھ نہیں رہتے۔ پماری پہلے ہی طلاق ہو چکی ہے لیکن بچوں کے حوالے سے ہمارے انڈرسٹینڈنگ ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’کسی کو پتہ ہے کہ میرے بچے انڈیا میں ہیں اور 45 دنوں سے سکول کیوں نہیں جا رہے جبکہ سکول سے مجھے روزانہ لیٹر موصول ہورہے ہیں کہ بچے کافی لمبے عرصے سے نہیں آ رہے۔‘
نواز الدین صدیقی نے الزام لگایا کہ ’میرے بچے 45 دنوں سے یرغمال بنے ہوئے ہیں اور دبئی میں سکول نہیں جا رہے۔‘
This is not an allegation but expressing my emotions. pic.twitter.com/6ZdQXMLibv
— Nawazuddin Siddiqui (@Nawazuddin_S) March 6, 2023