Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہڈی‘کا موشن پوسٹر: ’نواز الدین صدیقی یا ارچنا پُورن؟‘

فینز نوازالدین صدیقی کو انڈین اداکارہ ارچنا پُورن سنگھ سمجھ رہے ہیں (فوٹو: انسٹاگرام، ارچنا پُورن)
انڈیا کے اداکار نوازالدین صدیقی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ’ہڈی‘ کا اعلان کیا ہے جس میں موشن پوسٹر کے ذریعے انہوں نے اپنا نیا رُوپ دکھایا۔
نوازالدین صدیقی نے منگل کو اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’جرم اس سے پہلے کبھی اتنا اچھا نہیں لگا۔‘
انہوں نے لکھا ’یہ بدلے کا نیو نائر ڈرامہ فلم ہے جس میں نوازالدین صدیقی کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔‘
نوازالدین صدیقی کی پوسٹ سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ یہ فلم جرائم اور بدلے کی کہانی ہوگی جس میں نوازالدین صدیقی شاید ایک سے زیادہ کرداروں میں دکھائی دیں۔
ہڈی فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے جبکہ یہ فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔
نوازالدین صدیقی کا رُوپ دیکھ کر سوشل میڈیا پر صارفین انہیں انڈین اداکارہ اور کپل شرما شو کی شریک ہوسٹ ارچنا پُورن سنگھ سمجھ رہے ہیں۔
اس سلسلے میں انسٹاگرام پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آئے۔
دلیپ کہتے ہیں کہ ’یہ کپل شرما شو کی ارچنا پُورن سنگھ جیسے لگ رہے ہیں۔‘
پُوجا نے لکھا کہ ’میں سمجھی ارچنا پُورن سنگھ بیٹھی ہوئی ہیں، ہو بہو ویسی شکل ہے۔‘
پاوَن لکھتے ہیں کہ ’آپ نے ارچنا پُورن سنگھ کو ٹیگ کیوں نہیں کیا؟ شاید انہیں ٹیگ کرنا بھول گئے۔‘

شیئر: