Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارٹن گپٹل کی شاندار بیٹنگ، کوئٹہ کی کراچی کو شکست

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 85 رنز کی  دھواں دھار اننگز کھیل کر فتح گر ثابت ہوئے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارٹن گپٹل کی شاندار اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 165 رنز کا ہدف کوئٹہ نے 20 ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کی۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 85 رنز کی  دھواں دھار اننگز کھیل کر فتح گر ثابت ہوئے۔
85 رنز کی اننگز کے لیے گپٹل نے 56 گیندیں کھیلی۔
کپتان سرفراز احمد 25 گیندوں پر 29 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔  کنگز کی جانب سے تبریز شمسی نے دو، محمد موسیٰ، عامر یامین جیمز فلر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اننگز کی پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ نے میتھیو ویڈ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا، طیب طاہر اور قاسم اکرم بھی بالترتیب 7 اور 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹر شعیب ملک بھی 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر ایڈم روسنگٹن نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، عماد وسیم 30 اور عامر یامین 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے جبکہ کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ایمل خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شیئر: