Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آرمی چیف سے ملنے والے کاروباری افراد کا مقصد اپنے بزنس کا تحفظ ہوتا ہے‘

فواد چوہدری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے افراد ہر آرمی چیف سے ملتے ہیں۔ (فائل فوٹو: پی آئی ڈی)
پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام آ ہی نہیں سکتا۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے بزنس کمیونٹی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ’بزنس کمیونٹی کے جو لوگ آرمی چیف کو ملے یہ ہر حکومت اور ہر آرمی چیف سے ملتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ پاکستان کیسے ٹھیک ہونا ہے اور اس کا مقصد صرف اپنے کاروباروں کا تحفظ ہوتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے اصل مسائل کا بڑا حصہ ان گروپوں کے مفادات ہیں۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام آ ہی نہیں سکتا۔‘
مقامی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پیر کو ملک کی 10 سرکردہ کاروباری شخصیات سے ملاقات کی تھی۔

شیئر: