Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیبر ہند کی گرمی سے گھبراگئے

ممبئی .... کینیڈا کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کے ہند سے اچانک جانے کی وجہ اب سامنے آئی ہے۔ وہ ممبئی کی گرمی سے اتنے گھبرائے کہ انہوں نے اپنا دورہ مختصر کیا حالانکہ انہیں تاج محل دیکھنے کیلئے آ گرہ بھی جانا تھا۔ واپس جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر انہوں نے اپنی شرٹ بھی اتار دی تھی۔ گرمی کیوجہ سے انہوں نے کسی قسم کی تقریبات میں شرکت نہیں کی۔ بتایا جاتا ہے کہ بیبر ہند کی گرمی برداشت نہ کرسکے اور انہوں نے اپنے کنسرٹ کے فوری بعد واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ وہ اتنی گرمی کے عادی نہیں۔ ہندوستان کے مختلف شہروںمیں انکے لئے تقریبات منعقد ہونی تھیں جو سب منسوخ کردی گئیں۔ انہیں ہندوستان میں تقریباً5دن رکنا تھا۔ بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز نے بھی انکے لئے ایک تقریب کا اہتمام کررکھا تھا۔ اگرچہ جیکولین نے بیبر کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی لیکن بیبر نے اسکا بھی لحاظ نہیں کیا۔ جیکولین نے اس تقریب کے لئے بالی وڈ کے متعد د فنکاروں کو دعوت دی تھی۔

شیئر: