Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ہیلی کاپٹر نے مارٹر گولہ گاؤں میں پھینک دیا، جوڑا ہلاک

جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہ پٹنہ کے جنوب میں ملٹری فائرنگ رینج کے قریب واقع ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا میں حکام کے مطابق ’ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے ٹریننگ کے دوران مارٹر گولہ ہدف کے بجائے ایک گاؤں پر پھینک دیا جس سے ایک نوجوان جوڑا اور ان کا ہمسایہ ہلاک جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہو گئے۔‘
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی نے بتایا کہ ’یہ واقعہ بدھ کے روز ملک کے مشرقی علاقے کی ریاست بہار میں پیش آیا۔‘
ریاستی افسر پنکج کمار کا کہنا ہے کہ ’ہلاک ہونے والا نوجوان جوڑا ریاست بہار کے ضلع گایا کے گاؤں گلوارید میں لڑکی کے والدین کے ہمراہ ہندوؤں کے مذہبی تہوار ’ہولی‘ منانے جا رہا تھا۔‘
پنکج کمار کا مزید کہنا تھا کہ ’جب مارٹر گولہ گھر کے احاطے میں گِرا تو اس سے دیگر دو افراد زخمی بھی ہوگئے۔‘
انڈین فوج کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
یہ علاقہ ریاست کے دارالحکومت پٹنہ کے جنوب میں 120 کلومیٹر (65 میل) کی دُوری پر فوج کے فائرنگ رینج کے قریب واقع ہے۔
گذشتہ برس اس قسم کے دیگر واقعات فوجی علاقے کے قریب پیش آئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ سال فائرنگ رینج کے قریب شیل پھٹنے سے ایک شہری اُس وقت ہلاک ہو گیا تھا جب وہ شیل سے دھاتی ٹکڑا الگ کر رہا تھا تاکہ اِسے بیچ سکے۔
دسمبر کے دوران ایک اور واقعے میں فائرنگ رینج کے قریب لکڑیاں اکٹھی کرنے والے 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر: