Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کل سے تیسرا سمسٹر شروع، طلبہ کی واپسی

’تیسرے سمسٹر میں رمضان اور عید الفطر کی تعطیل 13 اپریل کو منائی جائے گی‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ کل اتوار 12 مارچ کو ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کل سے تیسرا سمسٹر شروع ہوگا جو 22 جون تک جاری رہے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تیسرے سمسٹر میں رمضان اور عید الفطر کی تعطیل 13 اپریل کو منائی جائے گی‘۔
’عید کے بعد سکول 26 اپریل کو کھل جائیں  جبکہ 28، 29 مئی کو طویل ہفتہ وار تعطیل ہوگی‘۔
’رواں تعلیمی سال جو تین سمسٹر پر مشتمل تھا اس کا کل دورانیہ 185 دن رہے گا اور یہ جمعرات 22 جون 2023 تک جاری رہے گا جس کے بعد تعلیمی سال کا اختتام ہوگا‘۔

شیئر: