Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی ڈیزائنر دیما ایاد کی دبئی فیشن ویک میں کلیکشن کی نمائش

امریکی ماڈل نے لبنانی ڈیزائنر کے مداحوں کے ساتھ پراثر الفاظ شیئر کئے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام
دبئی فیشن ویک شو میں لبنانی ڈریس ڈیزائنر دیما ایاد نے فریڈم ان کلر کے عنوان سے اپنی نئی سمر2023 کلیکشن کی نمائش کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی مشہور ماڈل ایشلے گراہم نے بھی گزشتہ روز منگل کو فیشن شو کے ریمپ پر اس مخصوص کلیکشن کے ساتھ واک کی ہے۔

لبنانی ڈیزائنر نے اپنے تیار کئے گئے ملبوسات میں چمکتی ہوئی دھاتوں کے ساتھ سونے کی تاروں کا خوبصورت انداز میں استعمال کیا ہے۔
دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ میں اس فیشن شو  کے انعقاد سے انڈسٹری سے منسلک بہت سی شخصیات کو اپنی جانب کھینچ لیا ہے اور موجود افراد  نے اس شو کو خوب سراہا ہے۔
دیما ایاد نے فریڈم ان کلر میں پیش کی جانے والی کلیکشن میں مخصوص ڈیزائنگ کے ساتھ روچنگ، پیٹرن ورک، فرنگنگ اور ماربلڈ ٹیکسٹائل کے ملبوسات پیش کئے ہیں۔

کچھ شو میں تھا کیونکہ ایاد نے ایک ٹیکسچرڈ کلیکشن پیش کیا ہےجو مکس اور ترک کے ساتھ مماثل تھا۔
لبنانی ڈیزائنر نے تیونس کی سپر سائز ماڈل امینی ایسبی کو بھی ریمپ پر مدعو کیا انہوں نے  خوبصورت ڈریس جس میں سونے کے تاروں کا کام شامل تھا زیب تن کر رکھا تھا۔اس لباس کی تیاری میں علاقائی رنگ جھلک رہا تھا۔
لبنانی ڈیزائنر کے اس شو میں دبئی کے برانڈ کے لیے امریکی پلس سائز ماڈل گراہم خصوصی طور پر شریک تھیں۔
دیماایاد نے فریڈم ان کلر کی نمائش کے بعد انسٹاگرام پر پروموشنل ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ان کی سمر 2023 کی تمام کلیکشن  کی ایک جھلک شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر پیش کی جانے والی ویڈیو میں امریکی ماڈل اپنے اور لبنانی ڈیزائنر کے مداحوں کے ساتھ پراثر الفاظ شیئر کر رہی ہیں جس کے ساتھ  وہ  خوبصورت رنگوں سے مزین بہترین لباس کی نمائش کر رہی ہیں۔
امریکی ماڈل ایشلے گراہم  کا اس مختصر کلپ میں کہنا ہے کہ آپ کی جانب سے کہے گئے الفاظ میں طاقت ہے لہذا آپ اپنے بارے میں اچھی بات کریں اور کسی کے لیے برا مت بولیں اور اس بات کو ہمیشہ یقینی بنائیں۔

شیئر: