Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈیزل 13 جبکہ پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا

ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 13 روپے بڑھائی گئی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جمعرات کی رات جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق ’پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔‘
’اس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 267 سے 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 13 روپے بڑھائی گئی ہے، اب فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 280 کے بجائے 293 روپے میں دستیاب ہوگا۔‘
نوٹی فیکیشن کے مطابق ’لائٹ ڈیزل کی قیمت 184 روپے 68 پیسے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ’مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔‘
’مٹی کے تیل کی نئی قیمت 190 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 187 روپے 73 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا۔‘
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔‘
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔‘
’بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔‘

شیئر: