Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کی برطانیہ میں ’کوبرا فائٹرز 2023‘ مشقیں

مشقوں کا مقصد عسکری استعداد میں اضافہ کرنا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی فضائیہ چھ دوست ممالک کے ساتھ  برطانیہ میں ہونے والی عسکری مشقوں میں شریک ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کوبرافائٹر2023 کے عنوان سے منعقدہ مشقیں برطانیہ کے ویڈنگٹن ایئربیس میں ہورہی ہیں۔ مشقوں میں سعودی فضائیہ اپنے 6 ٹائفون ساخت طیاروں کے ساتھ شامل ہے۔
سعودی فضائی دستے کے کمانڈرعطااللہ بن حمید العصیمی نے کہا کہ اس قسم کی عسکری مشقوں کا مقصد فضائیہ کی حربی استعداد میں اضافہ کرنا اورشریک افواج کے ساتھ تجرباتا کا تبادلہ کرنا ہے تاکہ فضائی تکنیکی اورامدادی ٹیموں کی لیاقت واستعداد میں اضافہ کیاجاسکے۔
یاد رہے سعودی فضائیہ کا فوجی دستہ مذکورہ مشقوں میں شرکت کےلیے یکم مارچ 2023 کوبرطانیہ پہنچا تھا۔

شیئر: