Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ نے مسجد نبوی میں زائرین کے لیے رمضان انتظامات کا جائزہ لیا

رمضان کے حوالے سے آپریشنل سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی( فوٹو: ایس پی اے)
 گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے مسجد نبوی کے زائرین کے لیےرمضان میں انتظامات اور سہولتوں کا جائزہ لیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر مدینہ منورہ کے ہمرہ میئر فہد البلیھشی، پولیس ڈائریکٹر میجرجنرل عبدالرحمن المشحن، سیکریٹری قانونی وترقیاتی امور ڈاکٹر نبیل اللحیدان، معاون سیکریٹری برائے ترقیاتی امور انجینئر ماجد الحربی بھی تھے۔
شہزاد فیصل بن سلمان نے مسجد نبوی کے صحنوں اورمغربی اور شمالی مرکزی علاقے میں زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معائنہ کیا۔

گورنر مدینہ کا کہنا ہے انہیں مسجد نبوی کے زائرین کے خدمات گاروں کی کاوشوں پر فخر ہے( فوٹو: ایس پی اے)

 حکام اس بات کے لیے کوشاں ہیں کہ زائرین کی انسانی ضروریات ترجیح بنیاد پر پوری کی جائیں۔ پیدل آنے جانے والوں کی راہداری السلام روڈ، جادۃ احد کے اطراف میدانوں کی سہولتوں کے بارے میں اطمینان حاصل کیاگیا۔
متعلقہ اداروں کے عہدیداروں نے گورنر کو رمضان کے حوالے سے آپریشنل سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔
شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہا کہ اعلی قیادت کی ہدایت ہے کہ زائرین کو پرسکون ماحول میں عبادت کی سہولت فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ’انہیں مسجد نبوی کے زائرین کے خدمات گاروں کی کاوشوں پر فخر ہے‘۔

شیئر: