Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 4 افراد گرفتار، نشہ آور گولیاں اور اسلحہ ضبط

’گرفتار شدگان کے قبضے سے 189903 نشہ آور گولیاں  ضبط ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد منشیات نے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے نشہ آور گولیوں کی بڑی مقدار، چرس اور غیر قانونی اسلحہ ضبط ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد سعودی شہری ہیں اور انہیں ریاض میں گرفتار کیا گیا ہے۔
محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کے قبضے سے 189903 نشہ آور گولیاں  ضبط ہوئی ہیں‘۔
’گرفتار شدگان کے پاس چرس کی معمولی مقدار کے علاوہ تین پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں‘۔
’مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے اور انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے‘۔

شیئر: