Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'فارسی نائٹ ، میوزک وداؤٹ بارڈرز' جب العلا میں ایرانی گلوکاروں نے سماں باندھا

مقامی شہریوں کو روایتی لباس میں فارسی گانوں پر رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹو عرب نیوز
العلا کے مرایا ہال میں 'فارسی نائٹ، میوزک وداؤٹ بارڈرز' کے سلسلے میں ایران کے مشہور گلوکاروں نے مارچ 2020 میں ہونے والے موسیقی پروگرام میں نوروز کے موقع پر اپنی ثقافت اور موسیقی کی بھرپور نمائندگی کی تھی۔
عرب نیوز کے مطابق دو راتوں کے اس پروگرام میں سات ایرانی گلوکاروں نے پرفارم کیا جن میں پاپ گلوکار شہرام شبپارہ، کلاسیکی پاپ گلوکارہ لیلیٰ فوہر، ابراہیم ، سیسی، شادمہر آگیلی، اینڈی اور آرش لباف شامل تھے۔

تقریب میں لگ رہا تھا کہ موسیقی واقعی سرحدوں کی پابند نہیں۔ فوٹو عرب نیوز

شاد مہر آگیلی نے اس موسیقی پروگرام کا آغاز اپنے مشہور گانے 'روئے ما' کے ساتھ کیا۔
اس کے بعد معروف گلوکارہ لیلیٰ فوہر میرون کلر کے دیدہ زیب گاؤن میں انتہائی دلکش انداز میں پرفارمنس دی۔
لیلیٰ فوہر نے اپنا ایک مقبول گیت 'جونی جونوم' کلاسیکی پرفارمنس کے ساتھ پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔

پروگرام میں ایرانی فنکاروں نے پرجوش رومانوی دھنیں چھیڑیں۔ فوٹو عرب نیوز

شہرام شبپارہ نے اپنے مشہور  گانے 'پریا' کو اپنی پرفارمنس میں شامل کیا اور یہاں تک کہ سٹیج پر اپنے مداحوں کو 'اھلا و سھلا' کہہ کر اپنی عربی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ایرانی  فنکاروں نے بہت سی پرجوش رومانوی دھنیں چھیڑیں جو بین الاقوامی حاضرین کے لیے محبت اور خوشی کا پیغام سنا رہی تھیں۔

یہ تقریب میرے لیے اولمپکس کی طرح ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز

سامعین میں سعودیوں کو روایتی عرب گاؤنز میں فارسی گانوں کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا جو اس تقریب میں پرجوش دکھائی دے رہے تھے کہ موسیقی واقعی سرحدوں کی پابند نہیں۔
سٹیج پر آتے ہی ایرانی پاپ پرنس گلوکار  اینڈی نے حاضرین سے کہا کہ لاس اینجلس میں ان کے گھر میں آپ سب کا استقبال ایسی  ہی مہمان نوازی سے جائے گا جیسا یہاں ہمارے لیے اہتمام رہا۔
ان نے کہا کہ یہ تقریب میرے لیے اولمپکس کی طرح ہے اور یہ ایسا اعزاز ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
 

شیئر: