Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر فوج کی تضحیک ناقابل قبول ہے ،چوہدری نثار

اسلام آباد ...وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج و بلاجواز تنقید و تضحیک کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار سے متعلق آئین پاکستان واضح کرتا ہے کہ ملکی سیکیورٹی اور دفاع کے معاملات اور متعلقہ اداروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔کوئی شہری کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگا جس سے پاک فوج کے ادارے کے وقار، نیک نامی اور عزت پر حرف آئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج یا اس کے افسران کی تضحیک ناقابل قبول ہے اور اپنے مخصوص مقاصد کی خاطر پاکستان کے منظم اور باعزت ادارے کو نشانہ بنانا نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ سنگین جرم بھی ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ایسے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اس ملوث اشخاص کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے خواہ ان لوگوں کا تعلق کسی بھی جماعت یا پیشے سے ہو۔ 

 

شیئر: