Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت کے معاہدے میں کفیل تنخواہ کم کررہا ہے، کیا کریں؟

وزارت افرادی قوت آجرواجیر کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں قانون محنت کے مطابق آجر واجیر کے حقوق کا تحفظ کیا گیاہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قوانین سے واقفیت حاصل کی جائے تاکہ کسی مشکل میں قانون کے مطابق عمل کیاجائے۔
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے اسمارٹ فونز پرایپلیکیشن لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے کسی بھی شکایت پردرخواست دی جاسکتی ہے۔
۔۔ وزارت افرادی قوت کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’مملکت آئے ہوئے صرف ڈیڑھ ماہ ہی ہوا ہے ، کفیل کی جانب سے اقامہ بھی نہیں بنوایا گیا بلکہ کفیل کا کہنا ہے کہ نئے ملازمت کے معاہدے ہردستخط کروں جس میں تنخواہ اصل معاہدے سے آدھی لکھی گئی ہے۔ اس صورت میں مسئلے  کے حل کے لیے کس ادارے سے رجوع کیاجاسکتا ہےتاکہ ہمارے حقوق کا تحفظ کیاجاسکے؟ 
وزارت افرادی قوت کی جانب سے کہا گیا کہ مذکورہ صورت میں وزارت کے متعلقہ شعبے سے رجوع کیاجاسکتاہے جوآجر واجیر کے مابین اختلافات کے حل کےلیے مخصوص ہے۔ 
اس ضمن میں وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے ایپ کامخصوص لنک بھی جاری کیاہے جو انڈرائیڈ اورآیپ اسٹور کے لیے مخصوص ہے۔ 
    https://play.google.com/store/apps/details?id=sa.gov.hrsd.UnifiedApp 
مذکورہ بالا لنک اینڈرائیڈ فون کے لیے مخصوص ہے جبکہ دوسرا لنک ایپ اسٹورکا ہے جوآئی فون کے لیے ہوتاہے۔ 
https://apps.apple.com/sa/app/hrsd/id1559882070?l 
مذکورہ لنکس کے ذریعے اپنے اسمارٹ فون پروزارت کی ایپ انسٹال کرنے کے بعد وہاں اکاونٹ بنایا جائے جس کے متعلقہ سیکشن میں جاکراپنی شکایت اپ لوڈ کی جاسکتی ہے۔ 

وزارت نے مسائل کے حل کےلیے اسمارٹ فون پرایپ لانچ کی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے قانون محنت کے مطابق غیرملکی کارکن کا اقامہ اورورک پرمٹ جاری کرانا اسپانسر کی ذمہ داری ہے۔ 
نئے آنے والے کارکن کا اقامہ جاری کرانے سے قبل 90 دن کی تجرباتی مدت ہوتی ہے اس دوران فریقین کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ باہمی طورپراتفاق کریں یا نہیں۔ 
اتفاق نہ ہونے کی صورت میں وہ نکات درج کیے جائیں گے جن پراختلاف ہو۔ کارکن کی جانب سے مطالبات جائزہونے کی صورت میں آجرکی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ابتدائی معاہدے کے مطابق انہیں تسلیم کرے۔ 
اگرکارکن کے مطالبات ابتدائی ملازمت کے معاہدے سے یا وزارت افرادی قوت کے قانون سے متصادم ہوں تو اس صورت میں کارکن کواپنا واپسی کا ٹکٹ لینا ہوگا۔ 
قانون کے مطابق اگراجربلاکسی سبب کے کارکن کا اقامہ 90 دن کے اندر جاری نہیں کراتا اس صورت میں آجر پر500 ریال جرمانہ عائد کیاجاتاہے۔ 

قانون کے مطابق نئے آنے والے کارکن کی تجرباتی مدت 90 روز ہوتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت افرادی قوت کے قانون محنت کے تحت آجراس امر کا بھی پابند ہے کہ وہ کارکن کورہائش اورطبی سہولت فراہم کرے علاوہ ازیں جومراعات ابتدائی ملازمت کے معاہدے میں درج ہیں وہ انہیں بھی ادا کرنے کا پابند ہوتا ہے۔ 
آجرکی جانب سے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں وزارت افرادی قوت کے پورٹل پرشکایت درج کرائی جاسکتی ہے تاہم اسکےلیے ملازمت کا تحریری معاہدہ پیش کرنا ہوگا جس پرفریقین متفق ہوئے تھے۔ 
ابتدائی 90 روزہ تجرباتی مدت کے دوران اگراقامہ جاری نہیں کرایا جاتا اس صورت میں مدت ختم ہونے سے قبل باہمی رضامندی  کے بعد تجرباتی مدت میں توسیع کرائی جاسکتی ہے تاہم اس کےلیے لازمی ہے کہ فریقین کی جانب سے تحریری رضامندی ظاہرکی گئی ہے۔

شیئر: