Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے لیے سنیپ چیٹ پر 100 سے زیادہ نئے شوز کا آغاز

سنیپ چیٹ پر نیا مواد ڈسکور اور سپاٹ لائٹ سیکشنز کے ذریعے دستیاب ہوگا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
مشرق وسطٰی میں بہت سے لوگوں کے لیے ماہ رمضان مقامی شوز سے لطف اندوز ہونے کا وقت ہوتا ہے۔
روایتی طور پر ٹی وی چینلز پر ہی شوز دیکھے جاتے ہیں لیکن انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اب لوگ تفریح کے لیے دیگر ڈیوائسز بھی استعمال کر رہے ہیں۔
سنیپ چیٹ کےعلاقائی شاخ کے مطابق گزشتہ سال، مثال کے طور پر مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ’سیریز‘ کے لیے گوگل سرچز میں 167 فیصد اضافہ ہوا۔
اب سنیپ چیٹ نے اعلان کیا ہے کہ میڈیا کمپنیوں اور مواد تخلیق کرنے والوں کے اشتراک سے 100 سے زیادہ نئے شوز کا آغاز کر رہا ہے۔
مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کے لیے سنیپ انک کے جنرل مینجر حسین فریجہ نے کہا ہے کہ ’اس رمضان ہم خطے کے بااعتماد اور فینز کے پسندیدہ تخلیق کاروں کے اشتراک سے مواد ڈسکور اور سپاٹ لائٹ پر متوجہ کرنے والا مواد دکھائیں گے۔‘
ان شراکت داروں میں سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی، ایم بی سی گروپ، آگسٹس میڈیا، حاوی اور روتانا میڈیا گروپ شامل ہیں۔
ان شوز میں ’نیٹفلوریکس، ’دیٹ‘، ’مراحل‘، ’تاش ریٹرن‘، سٹوڈیو 23‘، ’رامز نیور اینڈ‘، اور ’بنات الیوم‘ ہیں۔
اس میں علاقائی اور بین الاقوامی تخلیق کاروں کا مواد بھی شامل ہے جیسے کہ سعودی عرب میں مقیم کامیڈین بدر صالح، فوڈ کریئٹر اور کاروباری شخصیت احمد الزہابی اور آن لائن کمیونٹی اور شو ’مسلم گرل‘ کی بانی أمانی الخطاطبہ۔
حسین فریجہ کے مطابق گزشتہ سال رمضان میں سنیپ چیٹ کے صارفین نے رمضان کے مواد کو دیکھنے کے لیے 2021 کی بنسبت 31 فیصد سے زیادہ وقت گزارا۔
سنیپ چیٹ پر نیا مواد ڈسکور اور سپاٹ لائٹ سیکشنز کے ذریعے دستیاب ہو گا۔

شیئر: