Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوانین کی خلاف ورزی، امارات میں 29 کمپنیوں پر 22.6 ملین درہم کے جرمانے

منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے قوانین کی پابندی نہیں کی تھی ( فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات  میں وزارت اقتصاد نے 29 کمپنیوں پر 22.6 ملین درہم کے جرمانے عائد کیے ہیں۔
 امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق کمپنیوں نے منی لانڈرنگ سے نمٹنے اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد والے قوانین کی پابندی نہیں کی تھی۔
وزارت اقتصاد کا کہنا ہے کہ ’جن کمپنیوں پر جرمانے لگائے گئے ہیں وہ 225 خلاف ورزیوں کی مرتکب پائی گئی ہیں‘۔
وزارت اقتصاد کا کہنا ہے کہ’ خلاف ورزیاں کرنے والی کمپنیوں میں 17 ایسی ہیں جو قیمتی معدنیات اور پتھروں کا کاروبار کررہی ہیں۔ چارایسی ہیں جو مختلف کمپنیوں کی سہولت کار ہیں اور دو آڈیٹنگ کمپنیاں ہیں‘۔ 
معاون سیکریٹری اقتصاد عبداللہ  الشامسی کا کہنا ہے کہ ’جرمانے خلاف ورزیاں کرنے والوں کی سرزنش کے لیے لگائے گئے ہیں‘۔

شیئر: