Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات سونے اور چاندی کے سکے کیوں جاری کر رہا ہے؟

دبئی سینٹر نے نئے سکوں کے ڈیزائن جاری کیے ہیں ( فوٹو: امارات الیوم)
دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر نے متحدہ عرب امارات کی 50 سالہ کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے سونے اور چاندی کے سکے جاری کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ رمضان کے بعد یہ مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ اس کا اعلان دبئی کانفرنس برائے قیمتی معدنیات 2022 میں کیا گیا تھا۔ یہ سکے یورپی کمپنی ’چیک مینٹ‘ نے تیار کیے ہیں۔ 
سکوں کی تیاری کا معاہدہ دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر کے ایگزیکٹیو چیئرمین احمد بن سلیم اور چیک مینٹ کے چیئرمین میشل  ڈیٹینا نے کیا تھا۔ 

سونے اور چاندی کے نئے سکے رمضان کے بعد مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے ( فوٹو: امارات الیوم)

دبئی سینٹر نے نئے سکوں کے جو ڈیزائن جاری کیے ہیں ان میں ایک پر صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان، دوسرے پرنائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ایک پر اللوفر ابوظبی میوزیم کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ 
نئے سکوں میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ دبئی دنیا بھر میں قیمتی دھاتوں اور سونے کے کاروبار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ 

شیئر: