Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے، کوئٹہ سے روانہ

حسان نیاز سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے ہیں۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر)
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی مقامی عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن اور دیگر پی ٹی آئی کے سات رہنماؤں کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
اتوار کو حسان نیازی کو کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ سات کلیم اللہ موسیٰ زئی کے روبرو پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے دو روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔
راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد پنجاب پولیس حسان نیازی کو لے کر لاہور روانہ ہو گئی ہے۔
حسان نیازی کو اسلام آباد پولیس کی تحویل سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔
حسان نیازی کی حوالگی کے لیے گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ بلوچستان کو مراسلہ لکھا گیا تھا۔
حسان نیازی کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔

شیئر: