Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر27 مارچ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 283.58روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ پانچ دنوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مجموعی قیمت میں 38 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیر کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.48، اماراتی درہم 77.21، بحرینی دینار 753.08، عمانی ریال 752.01، کویتی دینار 925.39 اور قطری ریال کی قیمت  77.41 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں  پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 284.2 اور قیمت فروخت 287 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 76اور قیمت فروخت 76.7 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77.3 اور قیمت فروخت 78.1 روپے رہی۔

شیئر: