Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی انڈیا سے جھینگوں کی درآمد پر عارضی پابندی 

رپورٹ کے مطابق انڈیا سے درآمد شدہ جھینگےوائرس زدہ تھے ( فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے انڈیا سے جھینگوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے چیک پوسٹوں سے سمندری درآمدی اشیا کے نمونے طلب کیے تھے۔ معائنے سے  پتہ چلا کہ انڈیا سے درآمد شدہ جھینگوں میں سفید نشانات نظرآرہے ہیں جو وائرس کے تھے‘۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے رپورٹ کے تناظر میں فیصلہ کیا کہ’ جھینگوں کی درآمد اس وقت تک بند کردی جائے جب تک انڈیا تسلی بخش ضمانتیں نہ فراہم کردے‘۔ 
ایس ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ’ چاہتے ہیں کہ وائرس زدہ جھینگوں سے سعودی عرب کی سمندری پیداوار مچھلیاں اور جھینگے وائرس سے آلودہ نہ ہوں‘۔ 

شیئر: