Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے 8 دنوں میں 74 لاکھ زائرین کی مسجد الحرام آمد

پہلے عشرے کے ابتدائی دنوں میں زائرین کی تعداد غیرمعمولی رہی ہے (فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین کے شعبہ اعداد وشمارکے ڈائریکٹرجنرل کا کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے ابتدائی 8 دنوں میں 74 لاکھ سے زیادہ زائرین مسجد الحرام آئے۔ 
عامل نیوز کے مطابق گزشتہ دوبرسوں سے کورونا وائرس کے باعث رمضان میں عمرہ محدود عمرہ پروگرام پرعمل جاری تھا تاہم اس سال مکمل گنجائش کے بعد دنیا بھرسے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔ 
اس سال رمضان کے پہلے عشرے کے ابتدائی دنوں میں زائرین کی تعداد غیرمعمولی رہی ہے۔
حرمین کےشعبہ اعداد وشمار کے مطابق زائرین میں مملکت کے مختلف شہروں اوربیرون ملک سے آنے والے شامل ہیں۔ 
مسجد الحرام میں سعودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تیسری توسیع بھی زائرین کےلیے کھول دی گئی۔
گزشتہ جمعہ تیسری توسیع کی چھت بھی زائرین کےلیے کھولی گئی جہاں 12 ہزار سے زائد زائرین نے باجماعت نماز اورتروایح ادا کی۔ 

شیئر: