Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 5 اپریل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں  56پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت  287.85 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 287.29روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
بدھ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر  76.75 اماراتی درہم 78.37، بحرینی دینار 763.73، عمانی ریال 747.63، کویتی دینار  938.88 اور قطری ریال کی قیمت   78.74روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں  بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 289.5 اور قیمت فروخت  292 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 72.2 اور قیمت فروخت 88 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 78.5 اور قیمت فروخت 79.2 روپے رہی۔

شیئر: