Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 رواں ہفتے موسم غیرمعمولی رہنے کا امکان

آج متعدد علاقوں میں بارش جبکہ کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہرکی ہے کہ رواں ہفتے مملکت میں موسم غیرمعمولی رہے گا۔ آج بروز جمعہ مکہ مکرمہ سمیت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعہ نجران ، جازان ، عسیر، الباحہ ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، قصیم ، حائل اورریاض کے علاوہ مشرقی ریجن میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
قومی مز کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں صبح کے وقت گہری دھند بھی چھائے رہنے کی توقع ہے۔ شاہراہوں پرسفرکرنے والے احتیاطی تدابیرپرسختی سےعمل کریں۔
مملکت میں درجہ حرارت کے حوالے سے قومی مرکز برائے موسمیات کا کہناہے کہ جمعہ کے روز سب سے کم درجہ حرارت طریف میں رہا جہاں پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شرورہ میں 36 ڈگری تک پہنچ گیا۔
مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 35 ڈگری ، مدینہ منورہ ، وادی الدواسر، ینبع ، القنفذہ ، الاحسا اورجازان میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

شیئر: