Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہونڈا ایٹلس کا پیدواری پلانٹ کی بندش میں مزید 15 دن توسیع کا اعلان

ہونڈا ایٹلس کمپنی نے 8 مارچ کو 23 دن کی بندش کا اعلان کیا تھا جو کہ 31 مارچ کو ختم ہونا تھا۔ (فوٹو: روئٹرز)
جاپانی کار ساز کمپنی ہونڈا ایٹلس کار پاکستان لمیٹیڈ نے جمعرات کو کمپنی کی پیداواری پلانٹ کی بندش میں 15 دن مزید توسیع کا اعلان کیا ہے۔
برطانویی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ کمپنی کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران سب سے لمبے عرصے کی بندش ہے۔
کمپنی نے اپنے پیداواری پلانٹ کی بندش میں توسیع کا سبب ملک میں جاری معاشی بحران، برآمدات کے لیے ایل سی کھولنے پر پابندی، اور بیرونی ادائیگیوں کو روکنے کو بتایا ہے۔
ہونڈا ایٹلس کمپنی نے 8 مارچ کو 23 دن کی بندش کا اعلان کیا تھا جو 31 مارچ کو ختم ہونا تھا۔ لیکن اس کے بعد کمپنی نے پیداوار کو مزید 15 دن بند رکھنے کا اعلان کیا۔
ہونڈا ایٹلس کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے کیے گئے سخت ترین اقدامات نے کمپنی کی سپلائی چین کو متاثر کیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں کمپنی کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ مسائل کی وجہ سے کمپنی اپنے پیدوار کو جاری نہیں رکھ سکتی اور اس لیے جاری بندش کو 30 اپریل تک جاری رکھے گی۔‘
خیال رہے پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں لسٹڈ دوسری کارساز کمپنیاں بشمول انڈس موٹرز کمپنی اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی بھی گزشتہ برس سے جاری مالی بحران کے باعث پیداوار بند کرنے پر مجبور ہوئی تھیں۔
جمعرات کو ہی پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے اپنے موٹرسائیکل پلانٹ کی جاری بندش میں 13 دن توسیع کا اعلان کیا ہے۔
پاک سوزوکی نے 16 مارچ کو 11 دن کے لیے اپنی موٹرسائیکل پلانٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں کمپنی نے پلانٹ کی بندش میں 15 اپریل تک توسیع کر دی تھی۔
 

شیئر: