Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسمانی بجلی سے اونٹوں کی ہلاکت، خانہ کعبہ کا ٹھنڈا فرش اور ویزے کے اجرا سمیت گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی اہم خبریں

گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں بارش کی پیش گوئی، خانہ کعبہ کے ٹھنڈے فرش، آسمانی بجلی گرنے سے اونٹوں کی ہلاکت، وزٹ ویزے کے اجرا اور باحہ میں برفباری سے متعلق خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

آخری عشرے میں کون سے علاقے بارش کی زد میں؟

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ رمضان کے آخری عشرے میں مملکت بھر میں بارش کا امکان ہے‘۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ (دن کا خبرنامہ)  سے گفتگو کرتے ہوئے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا تھا کہ ’آخری عشرے میں کوہستانی علاقے بارش سے زیادہ متاثر ہوں گے۔‘
مزید پڑھیں

خانہ کعبہ کا فرش تاسوس کے سنگِ مر مر سے تیار کیا گیا ہے۔ (فوٹو: حرمین شریفین/ٹوئٹر)

شدید گرمی کے باوجود خانہ کعبہ کا فرش کیوں ٹھنڈا رہتا ہے؟

مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کے باوجود خانہ کعبہ کا فرش ٹھنڈا رہتا ہے۔ بیشتر زائرین اس کا سبب جاننا چاہتے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق بعض زائرین کا خیال ہے کہ زیرِ زمین ایئرکنڈیشن سسٹم نصب ہے جس سے مسجد الحرام کا فرش پچاس سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے باوجود ٹھنڈا رہتا ہے۔ یہ بات درست نہیں ہے۔ 
مزید پڑھیں

شمال مشرقی صحرا میں زبردست آندھی اور بارش کے دوران ٹرالر اُلٹ گیا۔ (فوٹو: العربیہ)

سعودی عرب میں ٹرالر پر آسمانی بجلی گرگئی، 7 اونٹ ہلاک، وڈیو وائرل

سعودی عرب میں ٹرالر اور اس پر لدے اونٹوں پر آسمانی بجلی گرنے کے منظرکی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق الدوادمی کے شمال مشرقی صحرا میں یہ واقعہ پیش آیا۔ آسمانی بجلی گرنے پر ٹرالر ٹکڑے ہوگیا جب کہ اونٹ ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھیں

ویزے کی مدت کا حساب مملکت آمد کے دن سے کیا جاتا ہے۔ (فوٹو: جوازات/ٹوئٹر)

سعودی عرب میں ورک وزٹ ویزے پر کب تک قیام کر سکتے ہیں؟

سعودی عرب میں وزٹ ویزے دوطرح کے جاری کیے جاتے ہیں۔ سنگل انٹری ویزے کی انتہائی مدت 6 ماہ جبکہ ملٹی انٹری ویزے ایک برس کے لیے کارآمد ہوتے ہیں۔
امیگریشن قوانین کے مطابق یہ لازمی ہے کہ وزٹ ویزے پرآنے والے وقت مقررہ پر مملکت سے نکل جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف ویزا ایکسپائری کی خلاف ورزی درج کی جاتی ہے۔
جوازات کے ٹوئٹر پر ایک خاتون نے دریافت کیا ’اسٹوڈنٹ ویزے پر مملکت میں مقیم ہوں۔ خروج نہائی پرجارہی ہوں، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا مجھے یہاں سے اپنے ملک ہی جانا ہوگا یا کہیں اور یعنی کسی دوسرے ملک بھی جاسکتی ہوں؟
مزید پڑھیں

سعودی فوٹو گرافر  نے برفباری کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ (فوٹو: العربیہ)

باحہ اور النماص میں برفباری، پہاڑ اور سڑکیں برف سے ڈھک گئیں

سعودی عرب کے باحہ ریجن اور عیسر ریجن کی المناص کشمنری میں پیر کو بارش، ژالہ باری اور برفباری کی اطلاعات ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے، العربیہ کے مطابق باحہ میں پیر کو دن کے وقت پہلی بار برفباری ہوئی۔ پہاڑ اور راستے برف سے ڈھک گئے۔
باحہ میونسپلٹی کی ایمرجنسی ٹیموں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر سڑکوں اور شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں

سعودی عرب چھ ہزار 880 ہیکٹرز رقبے میں آم کی کاشت کر رہا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی عرب میں آم کی پیداوار 88 ہزار ٹن سالانہ تک پہنچ گئی

سعودی عرب میں ویژن 2030 کے تحت آم کی پیداوار 88 ہزار ٹن سالانہ تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد آم کی مملکت میں پیداوار 60 فیصد ہو گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب چھ ہزار 880 ہیکٹرز رقبے میں آم کی کاشت کر رہا ہے۔
سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت ویژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے آم کی پیداوار، فوڈ سکیورٹی اور پیداوار کی شرح میں اضافہ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں

شیئر: