Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں اجتماعی افطار جہاں اہل علاقہ گھروں سے پکوان لاتے ہیں

اہل علاقہ گزشتہ 40 برس سے اجتماعی افطاری کا اہتمام کررہے ہیں( فوٹو: سکرین شاٹ)
سعودی عرب منیں طائف کے محلے الیمانیہ میں گزشتہ 40 برس سے اجتماعی افطاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اجتماعی افطاری میں خواتین سمیت اہل علاقہ شرکت کرتے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق مملکت میں اجتماعی افطاری کا رواج عام ہے۔ ہر برس رمضان میں مختلف محلوں اورعلاقوں میں افطاری کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ 
  طائف کے علاقے الیمانیہ کے رہنے والے گزشتہ 40 برس سے اجتماعی افطاری کا اہتمام کرتے آرہے ہیں۔ افطاری میں اہل علاقہ اپنے گھروں میں تیار کردہ خصوصی ڈشز بھی لاتے ہیں۔ 
عبداللہ ھوساوی کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیاد پراہل علاقہ اجتماعی افطارکا اہتمام کرتے ہیں جن میں ذوق وشوق سے علاقے کی خواتین، بچے اوربزرگ  خصوصی طورپرشرکت کرتے ہیں۔
اجتماعی افطاری پروگرام میں اب قریبی علاقوں کے افراد بھی شرکت کرنے لگے ہیں۔ 

شیئر: