Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام اور القطیف میں بس سروس کا آغاز

ہفتے کے ساتوں دن بس سروس  دستیاب رہے گی۔ کرایہ 3.45 ریال ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے اتوار کو دمام اور القطیف میں بس سروس کا افتتاح کیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق بس سروس روزانہ 18 گھنٹے صبح ساڑھے پانچ سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک مہیا ہوگی۔
ہفتے کے ساتوں دن بس سروس  دستیاب رہے گی۔ کرایہ 3.45 ریال رکھا گیا ہے۔
دمام پبلک بس سروس کا معاہدہ ساپٹکو کے ساتھ  پانچ برس کے لیے کیا گیا ہے۔ 146.6 ملین ریال میں ٹھیکہ دیا گیا۔
ساپٹکو دمام، الخبر، ظہران اور القطیف کے باشندوں کو مقررہ نظام الاوقات کے مطابق بس سروس فراہم کرے گی۔ 
روٹ پر 212 بس سٹینڈ قائم کیے گئے ہیں ان پر 85 نئی بسیں چلائی جائیں گی۔ ہر بس میں 81 افراد سفر کرسکیں گے۔

شیئر: