Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پرفالوورز میں اضافے کے لیے ڈرامہ رچانا مصری نوجوان کومہنگا پڑگیا

ملزم نے دریائے نیل میں چھلانگ لگانے کے مناظرکی وڈیواپ لوڈ کی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
مصری نوجوان کو سوشل میڈیا پرفالورز کی تعداد بڑھانے کی کوشش مہنگی پڑگئی ۔ پولیس نے خودکشی کے مناظرلائیو نشر کرنے پرحراست میں لے کرمقدمہ درج کرلیا ہے۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق مصری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  خودکشی کی کوشش کے حوالے سے وڈیووائرل ہونے پرملزم سے  تحقیقات کے بعد واضح  ہوا کہ ملزم الجیزہ کمشنری کا رہائشی تھا جس نے دریائے نیل پربنے ’عباس پل‘ سے چھلانگ لگائی تھی۔
ملزم کا مقصد خودکشی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پراپنے فالوورز کی تعداد میں اضافہ کرنا تھا۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نوجوان نے اپنے ایک دوست کی مدد لی تھی جس نے خودکشی کی منظرکشی کرکے وڈیوکلپ سوشل میڈیا پرجاری کیا تھا۔
مصری سیکیورٹی حکام نے رائے عامہ کوگمراہ کرنے والے اقدام پرنوجوان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے پراسیکیوشن حکام مزید تفتیش کررہے ہیں۔

شیئر: